شہباز شریف

وزیراعظم کا بشام واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے شانگلہ کے علاقے بشام میں دہشت گردی کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔ بشام واقعے سے متعلقہ اجلاس کا اعلامیہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم نے مشترکہ تحقیقات کےلیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بشام میں دہشت گرد واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وحشیانہ فعل کے مرتکب افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوران اجلاس آرمی چیف سید عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے پچھلی 2 دہائیوں سے ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے