ایم ڈی ائی ایم ایف

وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا میں رابطہ آج صبح ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔ وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو بھی سراہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا سے پیرس میں ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے