اسحاق ڈار آئی ایم ایف

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

واشنگٹن (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ سے متعلق وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے سیلاب سے ہونے والے غیر معمولی نقصانات سے آئی ایم ایف عہدیدار کو آگاہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معیشت کو مستحکم، پائیدار اور بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف بھی کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ پاکستان نے سماجی اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر بینک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے غیرمعمولی تباہ کن سیلاب کے بعد بچاو اور امدادی کارروائیوں میں مدد پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے