وزیر خارجہ کی سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورہ پر سنگاپور میں موجود ہیں جہاں ان کی ملاقات سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سنگاپور کے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل دبئی لیک کا ’’انکشاف‘‘ نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سنیٹیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے