قمر زمان کائرہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دانشمندانہ ڈپلومیسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دانشمندانہ ڈپلومیسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی قیادت متفقہ فیصلوں سے پاکستان کو مشکل حالات سے باہر  نکال رہی ہے۔

واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ نے مزید کہاکہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر  مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات سے پاکستان کی معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے