اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر روانگی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔ قطر کے دورے کے دوران سرمایہ کاری کے اہم امور سمیت  او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے حصص کی فروخت بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قطر پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔ قطر سے بھکی اور حویلی بہادر شاہ کے بجلی گھر خریدنے کا کہا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کی جانب سے قطر کا یہ دورہ  انہتائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ قطر کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا نظم ونسق سنبھالنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ دورے میں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے حصص کی فروخت بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے