مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں عام انتخابات سے قبل سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مردم شماری پر بھی اعتراض اٹھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سند ھ میں بلدیاتی انتخابات عام انتخابات سے قبل کرائیں جائیں گے جو کہ سیاسی بنیادوں پر ہوں گے، ہمیں مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت سی سی آئی میں پیش کیے ہیں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے بحث کرانے کے لیے بھی خط لکھا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی افغان نمائندے سے ملاقات کا میڈیا پر سنا ہے ، ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے