قائم علی شاہ

نیب نے پی پی رہنما کیخلاف دائر جھوٹا کیس واپس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) نیب نے پی پی رہنما سید قائم علی شاہ کے خلاف جھوٹے کیس کو واپس لے لیا ہے۔ نیب نے کراچی میں چوالیس ایکڑ زمین کا جھوٹا کیس دائر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیراعلی سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید قائم علی شاہ کے خلاف دائر کیس ثبوت نہ ملنے کے باعث واپس لے لیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں 44 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کو نمٹادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ قائم علی شاہ کے خلاف کوئی ثبوت نہ مل سکا ہے لہذا درخواست نمٹا دی جائے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ نیب نے قائم علی شاہ پر 44 ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

چاند پر پاکستانی مشن بھیجنے پر صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے