رانا ثناءاللہ

نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازش اصل میں عوام اور پاکستان کے خلاف سازش ہوتی ہے۔ جب پاکستان ترقی کرتا ہے، اسے گرایا جاتا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہوگئی۔ نوازشریف حکومت ختم نہ ہوتی تو مہنگائی ختم ہوچکی ہوتی۔ جمہوریت ناکام نہیں ہوئی، جمہوریت کو ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوتا۔ پاکستان لوٹنے والے صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے