خواجہ آصف

نوازشریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام میں کوئی دلچسپی نہیں، نگراں نگراں ہی ہوتا ہے۔ انتخابات ایک سے 2 ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اطمینان ہے 4 اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں، ماضی میں 58 ٹو بی لگا کر اسمبلی 2 یا 3 سال میں فارغ کر دی جاتی تھی۔ جمہوریت میں وزیراعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے، برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کی طرف لے گئی ہے، معیشت جب تک درست سمت میں نہیں جائے گی سیاست کبھی مستحکم نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے