رئیسی

اسلامی ممالک فلسطینی قوم پر اسرائیل کے حملوں کو روکنے کی کوشش کریں: صدر رئیسی

تھران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ اسلامی ممالک فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے کے لیے اپنی بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کریں۔

صدر رئیسی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اسلامی برادری کو بہترین نعمتیں عطا فرمائے۔

صدر رئیس نے باہمی تعاون اور تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ایران کی حکمت عملی خطے کے ممالک بالخصوص ترکی کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ہے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر نے بھی عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور دورہ تہران میں اپنی دلچسپی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس دورے سے علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو وسعت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایران پاکستان

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے امکانات

پاک صحافت امن پائپ لائن کی تکمیل اور ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے