نواز شریف

نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔ احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے۔ اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی احکامات اکتوبر 2020ء میں دیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا۔ نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے