طلال چوہدری

نواز شریف جس دن جہاز میں بیٹھیں گے سمجھ لیں الیکشن ہونے والا ہے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جس دن نواز شریف جہاز میں بیٹھیں گے سمجھ لیں الیکشن ہونے والا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، لندن میں ہوں یا لاہور میں ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا ہماری خواہش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ توہین عدالت کی میری سزا کے 5 سال پورے ہو گئے ہیں، نواز شریف کا ساتھ دینے پر مجھے سزا دی گئی، مجھ سے اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی گئی۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  اس وقت مسلم لیگ ن کے لوگوں کو چن چن کر سزائیں دی گئیں۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ خدا کی قسم میں نے توہین عدالت نہیں کی تھی اور نہ نیت تھی، کبھی عدالت کی توہین کی نہ ایسا سوچا، سیاسی انتقام لیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آج ان حالات تک پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے