ویانا مذاکرات

ویانا مذاکرات میں ایران نے مرحلہ وار پابندیاں ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی

تہران {پاک صحافت} ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ نکل جانے کے بارے میں ویانا میں جاری مذاکرات میں پابندیاں مرحلہ اور ختم کرنے کی تجویز کو مستردکردیا ہے ، اور ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ پابندیوں کو ایک ساتھ ختم کرنا ہوگا۔

ویانا مذاکرات کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران کسی بھی صورتحال میں پابندیوں کی مرحلہ وار معطلی ، نرمی یا چھوٹ پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ، بلکہ بیک وقت پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے اپنے مطالبے پر قائم رہے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کی تصدیق ایک ہفتے میں ممکن نہیں ، اس میں تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

ایران نے اس سے قبل منگل کو متنبہ کیا تھا کہ اگر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں جاری مذاکرات صحیح راہ سے ہٹ گئے اور ضرورت سے زیادہ مطالبات اور وقت ضائع کرنے پر تہران مذاکرات سے دستبردار ہوجائے گا۔

مذاکرات کے نئے مرحلے میں حصہ لینے کے بعد ، ایران کے نائب وزیر خارجہ اور چیف ایٹمی مذاکرات کار عباس عراقچی نے منگل کے روز کہا کہ متعدد مسائل کے باوجود یہ بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران پاکستان

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے امکانات

پاک صحافت امن پائپ لائن کی تکمیل اور ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے