اسلم رئیسانی

نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سراوان ہاؤس میں جے یو آئی میں شمولیت کے حوالے سے تقریب ہوئی، جس میں مولانا فضل الرحمان اور دیگر سینئر رہنما شریک ہوئے۔ تقریب میں چیف آف سراوان اور سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی بھی شریک تھے۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالواسع نے کہا کہ خوشی ہے نواب اسلم رئیسانی ساتھیوں سمیت جمعیت میں شامل ہورہے ہیں، نواب اسلم رئیسانی سینیٹ انتخابات اور دیگر معاملات میں ہمارا ساتھ دیتے رہے، اسلم رئیسانی ہمارے منشور کے مطابق کام کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواب اسلم رئیسانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے ساتھ دوستی اور قربت ہے، جمعیت کے دوستوں نے ماضی میں ہماری حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، بلوچستان میں مضبوط سیاسی نظام کیلئے جدوجہد مزید تیز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے