لاہور جلسے میں آکر لوگوں نے اپنی وفاداری کا ثبوت دے دیا: مریم نواز

لاہور جلسے میں آکر لوگوں نے اپنی وفاداری کا ثبوت دے دیا: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ خالصتاً عوامی جلسہ تھا جس میں عوام شامل ہوئے اور شاید لاہور کی تاریخ میں ایسا کامیاب جلسہ نہیں ہوا ہوگا، اور اس جلسے میں آکر لوگوں نے ہمارے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت پیش کردیا۔

گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل جلسے میں لوگوں کا جم غفیر تھا اور میں وہاں کھڑی ہوکر سوچ رہی تھی کہ جلسہ گاہ چھوٹی پڑ گئی ہے کیونکہ ہزاروں لوگ قافلوں میں تھے جو جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوسکے، ان سب کو شامل کیا جائے تو شاید لاہور کی تاریخ میں ایسا کامیاب جلسہ نہیں ہوا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا پاکستان میں اتنی مشکلات کسی جماعت پر آئی ہیں، پارٹی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز مشکلات سے گزررہے ہیں، پارٹی میں کوئی ایسا نہیں جس نے مشکلات کا سامنا نہ کیا ہو لیکن ارکان اسمبلی اور رہنما جس طرح پارٹی اور نواز شریف سے جڑ کرکھڑے ہیں اس پر حیران ہوں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ خالصتاً عوامی جلسہ تھا جس میں عوام شامل ہوئے اور سب جان گئے ہیں جتنے لوگ جلسہ گاہ میں تھے اس سے بڑا جلسہ باہر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے مجبوری میں باہر جانے اور شہباز شریف کے جیل جانے کے بعد پارٹی رہنماؤں کی پذیرائی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، سینئر رہنماؤں نے مجھے سپورٹ کی عزت افزائی کی جس پر سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے