شہزاد سعید چیمہ

نفرت، ضد اور خوف نے عمران خان کو تنہا کر دیا، شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے  سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان کو  نااہل ترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے  ان پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  نفرت، ضد اور خوف نے آپ کو تنہا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ آپ جتنی جوتیاں گھسیٹ  لیں، اتحادی آپکے دھوکے میں نہیں آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف والا عدم اعتماد سے ہی منکر ہو چکا ہے، خان صاحب آپ مذہب اور جلسوں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

واضح رہے کہ شہزاد سعید چیمہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ موقع پرست حکمران اقتدار ڈولتا دیکھ کر غیر منتخب قوتوں کو دعوت دے رہے ہیں، سپریم کورٹ وزیر اعظم اور انکے کرپٹ ٹولے کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اقتدار آ کر ان چوروں سے ملکی معیشت تباہ کرنیکا حساب لینگے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

نئی حکومت کی ترجیح سی پیک کی تیز رفتار کو بحال کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کی ترجیح سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے