وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال

نااہل حکومت نے سندھ اور بلوچستان کے کاشتکاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ وزیر آبپاشی سندھ

سکھر (پاک صحافت) وزیر آبپاشی سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت نے سندھ اور بلوچستان کے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسا اور وفاق کی نااہلی سے سندھ اور بلوچستان میں پانی کی قلت ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی ہم نے یہ بات بارہا کہی ہے۔ یہ وقت دو صوبوں کے عوام کو آمنے سامنے کرنے کا نہیں۔

وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ میٹنگ میں طے پایا کہ عالمی ماہرین کی ٹیم اس چیز کی تحقیقات کرے گی، نااہل نیازی حکومت نے ہماری سفارش مسترد کرکے واپڈا کو شامل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کورٹس سے نہیں گھبراتے، الزامات کو فیس کرنا لیڈرشپ نے سکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے