مسلم لیگ ن

ن لیگ کا چوہدری پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جارہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ ورکنگ کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مشورہ دیا ہے کہ کچھ دن سیاسی ماحول دیکھنے اور ورکنگ مکمل کرنے کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔ بعض سینیئر لیگی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لانے سے پہلے آصف زرداری کو اعتماد میں لینے کے ساتھ یہ مکمل مشن انہیں ہی سونپنا چاہیئے کیونکہ وہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بناسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی تاہم نواز شریف نے تحریک لانے کا کہا تو جلد پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے