مریم اورنگزیب

ن لیگ کا عمران خان سے استعفی دے کر گھر جانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد استعفی دے کر گھر چلے جائیں تاکہ ملک مزید تباہی و بربادی سے بچ جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے گیس کی قیمت 600 روپے سے 1400 روپے تک پہنچا دی ہے، آٹا 35 روپے فی کلو سے 80 روپے جبکہ نواز شریف کے دور میں 53 روپے فی کلو بکنے والی چینی کو 120 روپے فی کلو پر پہنچا دیا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے دور میں پٹرول 70 روپے سے 138، ڈیزل 75 روپے سے 135 پر پہنچ چکا ہے، آپ نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد کا ظالمانہ اضافہ کیا، چائے کی قیمت 10 روپے سے 25 روپے ہو گئی یہ غریبوں کا احساس ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے قومی اداروں کو متنازعہ بنایا اور ان کا تماشہ بنا دیا۔ تین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا، آپ ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے