مریم اورنگزیب

ن لیگ اب توشہ خانہ چور کیخلاف مہم چلا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اب  توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو تم کر رہے ہو اس کی مثال نہیں ملتی، ہر روز گالی، دھمکی اور دھونس کے ذریعے عدلیہ سے ضمانت لے لیتے ہو۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ اب صرف تمھیں اور تمھارے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ پاکستانی معیشت کو کھوکھلا کرنے والے کرداروں اور ملک کیخلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ن لیگ اب صرف عوام کو بے روز گار کرنیوالوں اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ عمران خان صاحب! یہ بیان دینے کیلئے بہت ساری بے شرمی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے