شہباز شریف

میرے خلاف منی لانڈرنگ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف منی لانڈرنگ کیس خالصتا سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے جس کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایف آئی اے میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں موقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا رویہ جارحانہ ہے۔ میرے خلاف 100 فیصد سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا ایف آئی اے کو جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہباز شریف کے جواب کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے