میانوالی میں مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

میانوالی (پاک صحافت) میانوالی میں مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زبیر نواز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے ہے جو لکی مروت کے ٹی ٹی پی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دوسرے دہشت گرد کی شناخت محمد خان کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا۔

واضح رہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے ہوئی۔ رہے کہ آج پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے