امیرمقام

مہنگائی کے ذریعے عوام کی جیبوں سے روزانہ کھربوں روپے نکالے جارہے ہیں۔ امیرمقام

پشاور (پاک صحافت) امیرمقام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ذریعے عوام کی جیبوں سے روزانہ کھربوں روپے نکالے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف سے مہنگائی کے بدلے ملینز ڈالر وصول کر رہی ہے کچھ پتا نہیں چل رہا کہ یہ رقم جا کہاں رہی ہے۔ آئندہ الیکشن میں عوام ان کو آئینہ دکھا کر ان کی اصلیت دکھا دیں گے۔

صدر ن لیگ کے پی کے امیرمقام کا مزید کہنا ہے کہ پشاور کی عوام نے پی ٹی آئی کو ان کا حقیقی چہرہ دکھا دیا ہے۔ پشاور میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے میں وزراء، 20 ارکان اسمبلی اور کچھ عہدیدار تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشیر، پٹواری اور دیگر سرکاری ملازمین بھی جلسے میں موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی 4 ہزار افراد بھی جمع نہیں کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9 مئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے