بلاول بھٹو

مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کا واحد حل عمران خان کی نااہل اور نالائق حکومت کا خاتمہ ہے، اس کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے بڑے دعوے سے کہا تھا کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا۔ اب 2022 آگیا ہے، خوش حالی کا وہ دعوی کہاں گیا؟۔ نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا اور پھر کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا مگر ہم نے مہنگائی کا بوجھ عوام کو اٹھانے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

سابق پاکستانی عہدیدار: مظلوم قومیں محکم قیادت سے محروم ہو گئیں

پاک صحافت انسانی حقوق کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر نے ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے