مراد علی شاہ

موہٹہ پیلس کا معاملہ، وزیر اعلیٰ سندھ کا سپریم کو رٹ جانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موہٹہ پیلس کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی کام قانون بنانا ہے جو نہیں ہورہا ہے، اپریل میں ہمارے صوبے میں پبلک سروس کمیشن کا قانون ختم کر دیا گیا، ایک شخص نے درخواست دی اور عدالت نے قانون ہی ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے موہٹہ پیلس کا نام تبدیل کرکے وہاں میڈیکل کالج بنانے کا حکم دیا ہے۔ اس  موقع پر مراد علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ موہٹہ پیلس میں شادی کی تقریب کے لیے ایک شخص نے درخواست دی تھی، ہم نے اجازت دینے سے منع کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موہٹہ پیلس سے متعلق بیان میں مزید کہا کہ ہمارا بنیادی کام قانون بنانا ہے جو نہیں ہورہا ہے، اپریل میں ہمارے صوبے میں پبلک سروس کمیشن کا قانون ختم کر دیا گیا، ایک شخص نے درخواست دی اور عدالت نے قانون ہی ختم کردیا۔ قانون بنیں اورختم ہوجائیں یہ صحیح طریقہ نہیں ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، پارلیمنٹ کے قوانین اڑا دیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے