مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کا الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ مل کر ہم نے تحریک چلائی، انتخابات میں جانے کو ہر وقت تیار ہیں مگر ڈی آئی خان اور لکی مروت میں کوئی پولیس نہیں۔ اس بد امنی کی صورت حال میں کیا انتخابات ہوسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے غبارے میں ہوا بھری گئی تھی جو اب ختم ہوگئی، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو بازو مروڑ کر تحریک انصاف میں شامل کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی پارٹی نہیں، ان کے انٹرا پارٹی الیکشن سے پتہ چل گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے