منی لاندرنگ کیس، احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست پر جلد فیصلے کی استدعا کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔ خیال رہے کہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی شواہد موجود نہیں، بریت کی درخواست دائر کی ہے، لیکن سماعت نہیں ہو رہی۔

واضح رہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔ خیال رہے کہ اس کیس کا ریفرنس اگست 2020 میں دائر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے