شاہد خاقان عباسی

ملکی مسائل کا حل انتخابات میں نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ مسائل کا حل جلد انتخابات میں نہیں بلکہ اتحادی حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تین مہینے کا نگراں سیٹ اپ برداشت ہی نہیں کرسکتے، ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جو 29 تاریخ تک 25 ہزار میگاواٹ تک چلی جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے کم ہوجائے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کی سفارش ہے کہ رات دس بجے بازار بند کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس پر عمل کریں گی تو بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ذرائع سے کوشش کر رہے ہیں کہ سستی ایل این جی مل جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آج جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) آڈیو لیکس کیس میں عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے