بازار

ملک بھر میں دکانیں اور بازار رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک کو درپیش توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام بازار اور دکانوں کو رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے صوبوں نے بھی اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی جبکہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی۔ اجلاس میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزرائے اعلیٰ نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے دودن کی مہلت مانگی ہے تاکہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی وکاروباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کرسکیں۔ وزرائے اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اتفاق کیا اور بحران سے نمٹنے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے