مولانا فضل الرحمن

ملکی آزادی اور خودمختاری پر کبھی آنچ آنے نہیں دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیاں اور اقدامات ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں لیکن ہم پاکستان کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسٹیٹ بنک کو عالمی اداروں کا ذیلی ادارہ بنایا گیا ہے اور حکومت کے اقدامات ملکی دفاع اور خودمختاری کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے نیب کو کٹھ پتلی اور حکومتی ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی طلبی سے نیب کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی نو جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔ امید ہے کہ پی پی پی اکثریتی فیصلے کا احترام کرے گی۔ باہمی مشاورت اور رابطوں سے معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے