شہباز شریف

ملک کیلئے اپنی سیاست کو کروڑوں بار قربان کرنے کو تیار ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے لئے میں اپنی سیاست کو کروڑوں بار قربان کرنے کو تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے این آر او ملا، انتہائی قابل مذمت ہے۔ مریم نواز کو نیب ترامیمی آرڈیننس کے بجائے میرٹ پر بریت ملی ہے۔ فرح گوگی کو کلین چٹ یا این آر او میں نے تو نہیں دلوایا۔ وزیراعظم ہو یا گورنر، قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلین ٹری، مالم جبہ کیسز میں اربوں کی کرپشن ثابت ہوچکی، لیکن وہ کیسز آج تک نہیں چلے جبکہ عمران نیازی آج کل منہ سے این آر او کی گردان کررہا ہے۔ عمران نیازی کے دور میں علیمہ خان اور فرح گوگی کو این آر او ملا۔ ان کی آڈیو سنو تو اس میں یہ کہتے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا اور عوام کو کہتے ہیں کہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دن رات عدالت لگاتے تھے، انہوں نے مجھے 56 کمپنیوں کے معاملے پر بہت بدنام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے