پرویز اشرف

ملک کو آئی ایم ایف کا باجگزار بنانے والے حکمرانوں سے نجات ضروری ہے۔ راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا باجگزار بنانے والے حکمرانوں کو گھر بھیجے بغیر ملکی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی بجلی و گیس کے خلاف آج بعد نماز جمعہ وسطی پنجاب سمیت ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ تمام جیالے پریس کلبوں کے باہر پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بجلی پونے 5 روپے یونٹ مہنگی کرنے کے بعد آج مزید ایک روپیہ مہنگی کر دی گئی ہے۔ یہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہیں، ملک کو آئی ایم ایف کا باجگزار بنانے والے حکمرانوں سے جان چھڑانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے