مہنگائی

ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 29.4 فیصد پر آگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 29.4 فیصد پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی جو مئی میں 38 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی سے جون تک مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر جون 2023 میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد رہی اور دیہی علاقوں میں 32.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مرغی، آلو، دودھ، ڈیری مصنوعات اور چاول مہنگے جبکہ انڈے، سبزیاں اور آٹا سستے ہوئے، سالانہ بنیادوں پر ایک سال میں سگریٹ 129.2 فیصد، چائے 113 فیصد اور آٹا 90 فیصد مہنگا ہوئے۔

ایک سال میں چاول کی قیمت میں 73 فیصد، آلو 65 فیصد، گندم 62 فیصد، درسی کتب 114 فیصد، اسٹیشنری 68.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک سال میں گیس اخراجات 62.8 فیصد اضافہ اور گھریلو سامان 40 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے