افغان تارکین

غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کا باب دوستی سے انخلاء جاری

پشاور (پاک صحافت) ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق افغان باشندے بڑی تعداد میں بابِ دوستی سے ڈی پورٹ کیے گئے ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افغان باشندوں کو سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ 3 دن میں 745 غیر قانونی رہائش پزیر افغان باشندے بابِ دوستی سے ڈی پورٹ ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق بابِ دوستی پر 3 کیٹیگریز کے افغان شہریوں کی واپسی جاری ہے، ہر روز 18خاندان رضاکارانہ طور پر وطن واپس جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے لیویز حکّام نے بتایا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں سے 2 درجن خاندان وطن واپسی کے لیے بابِ دوستی پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب ایک افغان خاندان نے بتایا ہے کہ کل سے سرحد پار جانے کے منتظر ہیں مگر سسٹم سست روی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے