ایوان صدر

ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو کرانے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کرے گا۔ وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات فائنل ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پر صدارتی انتخاب ہوگا۔ آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔

خیال رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے