مولانا فضل الرحمن

ملک سے ہماری وفاداری پر کوئی بحث نہیں کی جاسکتی۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مملکت خداد کے لئے ہماری قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جبکہ ملک سے ہماری وفاداری پر کوئی بحث نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 سے لے کر آج تک ایک بھی اسلامی قانون سازی نہیں ہوئی، ملک میں ایسی سیاسی فضاء بنا دی جاتی ہے اور ایسی جماعتوں کو مسلط کردیا جاتا ہے کہ جنہیں قرآن و سنت سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انگریز کے دور کا تسلسل ہے مفاداتی سیاست کا نمائندہ بھی مفاد کو دیکھتا ہے اور ووٹر بھی ، پھر کرپشن ہوتی ہے اور ملک کی ترقی رک جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل تنزل کی طرف جارہا ہے اور طاقتور قوتیں سمجھتی ہیں کہ نظام ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے، ایک وقت تھا جب پاکستان نے چین کو قرضہ دیا اور آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ہماری تنقید خیر خواہی کی بنیاد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کہتا ہے مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں صبح ایک بیان شام دوسرا بیان جبکہ پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی نیازی بیانیے کی مقبولیت کی دلیل نہیں۔ جے یو آئی امن کے لئے تیار لیکن اپنا تحفظ بھی چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے