شاہد خاقان عباسی

ملک جھوٹ بولنے سے نہیں بلکہ عملی کام کرنے سے ترقی کرے گا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صرف زبانی باتیں اور جھوٹ بولنے سے ملک ترقی نہیں کرے گا بلکہ عملی اقدامات اور کام کرنے سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہر جگہ کہتے ہیں حالات ٹھیک ہو رہے ہیں، حالات ٹھیک ہوتے تو مہنگائی میں کمی آنی چاہئے تھی۔ ڈاکے ڈالنے والے پرائیویٹ جہازوں سے ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو گھروں میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گروتھ ریٹ سے متلعق جھوٹ بولنے سے ملک نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

حنیف عباسی

تاریخ کا سب سے جھوٹا شخص عمران خان ہے۔ حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ تاریخ کاسب سےجھوٹا شخص عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے