محمد زبیر

محمد زبیر حکومتی کی جانب سے جاری معاشی اعداد و شمار پر برس پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر حکومت کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعداد و شمار پر برس پڑے۔  ذرائع کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں محمد زبیر نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کا حوالہ دیتے ہوئے معاشی اشاریے پر تبصرہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے حکومتی دعوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب ملکی تاریخ میں کم ترین یعنی منفی 9 اعشاریہ 4 فیصد پر ہے۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ 2018ء میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 12 فیصد پر تھا۔

واضح رہے کہ ملکی معاشی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایک اور معاشی اشاریہ خراب صورتحال سے دوچار ہے۔ محمد زبیر نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب موثر ٹیکس مینجمنٹ کا اہم اشاریہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے