بلاول بھٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کروانے میں سلامتی کونسل کردار ادا کرے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم بند کروانے میں سلامتی کونسل کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ کو خط لکھا ہے۔ خط پاکستانی مشن کے نمائندہ نے ذاتی طور پر سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ کے حوالے کیا۔ جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم بند کروانے میں سلامتی کونسل کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کو تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کو نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے خط میں مزید کہا ہے کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر مسئلہ کشمیر حال کروائے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے