60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے سینوفرم ویکسین کی سفارش نہیں کی

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے سینوفرم ویکسین کی سفارش نہیں کی

اسلام آباد(پاک صحافت)  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چینی سینوفرم ویکسین جو پاکستان میں رواں ہفتے شروع کی جارہی ہے ، کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔کمیٹی نے اس عمر کے لوگوں کے لئے ویکسین کی اجازت نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ماہر کمیٹی نے سینوفرم کے اعداد و شمار کے ابتدائی تجزیے پر غور کرتے ہوئے سفارش کی تھی کہ اس مرحلے پر 18 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین کا لائسنس دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں چینی ویکسین لگانے کی مہم کا آج آغاز ہو رہا ہے

انہوں نے مزید کہا “اس مرحلے پر کمیٹی نے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ویکسین کی اجازت نہیں دی۔” ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ یہ کوئی “غیر معمولی” منظر نامہ نہیں ہے۔ “جب نئی دوائیں آتی ہیں تو ایسی چیزیں واقع ہوتی ہیں اور اس کی بنیاد یہ ہے کہ آیا اس عمرکی آبادی یا کچھ شرائط والے افراد کو اس کی تحقیق میں شامل کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں مزید اعداد و شمار ملیں گے تو شاید 60 سے اوپر والے لوگوں کے لئے استعمال ہوگی۔اب تک ملک میں استعمال کے لئےتین ویکسینوں کی منظوری دی جا چکی ہے- سینوفرم کی ویکسین روس کی سپوتنک وی ویکسین اور آکسفورڈ یونیورسٹی آسٹر زینیکا نے تیار کی ہے۔

قبل ازیں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کوویکس کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے پہلے نصف حصے میں آسٹر زینیکا ویکسین کی 17 ملین خوراکیں پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ آسٹرا زینیکا ویکسین استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد دیگر ممالک نے بزرگ شہریوں کے لئے ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ “جب ہمارے پاکستانی ماہرین نے اعداد و شمار کو دیکھا تو وہ آسٹر زینیکا کے اعداد و شمار سے معقول طور پر مطمئن ہوگئے لیکن انہیں لگا کہ سینوفرم کے لئے اس مرحلے پر ٹھیک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے