شہباز شریف

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات قوم کیلئے راہ نجات ہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار و نظریات پاکستانی قوم کے لئے امید اور راہ نجات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا امید، خودی اور عمل کا پیغام آج وقت کا تقاضا اور گوناں گوں مسائل سے جنگ لڑتی قوم کے لئے نجات کی راہ ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ شاعر مشرق نے مسلمانان برصغیر کو ٹھوس نظریاتی نصب العین اور راہنمائی فراہم کی۔ قوم مفکر پاکستان کے احسانات کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ یاد رہے کہ آج علامہ محمد اقبال کا ایک سو چوالیسواں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے