جناح ہاؤس حملہ، قائد سے منسوب نوادرات کو نقصان پہنچانے والے ایک اور شر پسند کی شناخت

لاہور (پاک صحافت) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ میں قائد سے منسوب نوادرات کو نقصان پہنچانے والے ایک اور شر پسند کی شناخت کر لی گئی ہے۔ شر پسند علی شان نےجناح ہاؤس میں قائدِ اعظم محمد علی جناح سے منسوب یادگاری نوادرات کو نقصان پہنچایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شر پسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور سرغنہ، علی رضا بے نقاب ہوا تھا جس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

واضح رہےکہ جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند علی رضا نے ایک بیان میں کہا  کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں۔ علی رضا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے