رانا ثناءاللہ

معاملہ صرف 90 دن میں الیکشن کا نہیں بلکہ ملک کی بقا کا ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ معاملہ صرف 90 دن میں الیکشن کا نہیں بلکہ ملک کی بقا کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کیا اس بات کی بنیاد رکھ رہے ہیں کہ عام انتخابات میں پنجاب ڈکٹیٹ کرے کہ رزلٹ کیا ہوگا؟۔ عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر غیر آئینی اور گھٹیا کام کیا ہے، ہم انتخابات وقت پر اور جو آئین میں لکھا ہے اس کے مطابق کرانا چاہتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کے بجائے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے پر کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے پیش نظر حکومت پارلیمنٹ سے رائے لیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ وزارت خزانہ نے بل پیش کیا تو کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پارلیمان سے رہنمائی لی جائے، پارلیمنٹ اب بل مسترد کرتی ہے تو مسترد اور منظور کرے تو پیسے دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزيراعظم کو حکم نہیں دیا، وزيراعظم کو بلائیں گے تو وہ کہہ دیں گے کہ وہ حکومت نہیں حکومت کابینہ ہے۔ وزیر اعظم کہہ دیں گے کہ کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا، پارلیمنٹ کو بلالیں، ساری پارلیمنٹ کو نااہل کرکے گھر بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے