مسلم لیگ ن

مظفر گڑھ کی اہم شخصیت ن لیگ میں شامل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں مظفر گڑھ کی اہم شخصیات نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیا اور محمد اکرم چانڈیا مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ دونوں شخصیات نے رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری سے ملاقات کے دوران ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

محمد اجمل چانڈیا نے قائد ن لیگ نواز شریف، صدر ن لیگ شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ نے اس موقع پر کہا کہ اجمل چانڈیا، اکرم چانڈیا کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے حماد انور کا کہنا ہے کہ چانڈیا برادران کی شمولیت پر مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔ چانڈیا برادران کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے