مریم نواز

مریم نواز سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) امریکی ناظم الامور نے جاتی امرا میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ایک ملاقات اہم کی ہے۔ جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر رائے ونڈ جاتی امراء گئیں اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی اور خطے کی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امریکی ناظم الامور کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے