مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے اور قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست اور دیگر سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔ ن لیگ کے اجلاس میں قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کو مسلم لیگ (ن) کل اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل لاہور میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے