مریم نواز

مریم نواز کیجانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ جاری

راجن پور (پاک صحافت) مریم نواز کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ جاری ہے۔ وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کررہی اور امداد بھی تقسیم کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر گزشتہ کئی روز سے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ تمام علاقوں میں اپنے ہاتھوں سے متاثرین کو امدادی سامان بھی دے رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اب تک ڈیرہ غازیخان کے سیلاب سے متاثرہ متعدد علاقوں کا دورہ کرچکی ہیں۔ مریم نواز اس وقت جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، تونسہ اور راجن پور کے دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ کیپٹن صفدر سمیت مسلم لیگ ن کا اعلی سطحی وفد بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے