مریم نواز

مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی تجویز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی،  ذرائع کے ن لیگ کے مطابق مریم نواز کو بخار اور گلے کے شدید درد نے گھیر لیا، جس پر ڈاکٹروں نے انہوں کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز دے دی۔ جس کے بعد مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی تجویز پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ بھی کرا لیا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، تاہم طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

 واضح رہے کہ 2 اپریل کو مریم نواز کے خاندانی ذرائع  نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ تاہم آج دوبارہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کرالیا۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے