مریم نواز

مریم نواز کو ہراساں کرنے کیلئے نیب کا ایک اور اقدام

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کو ہراساں کرنے کے لئے قومی احتساب بیورو نیب نے ایک اور اقدام کرتے ہوئے انہیں طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کو کمزور کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ہراساں کرنے اور انہیں سیاسی منظر نامے سے پیچھے ہٹانے کے لئے نیب نے حکومتی ایما پر ایک اور اقدام کیا ہے۔ جس میں انہیں چوہدری شوگر ملز کیس میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے خلاف شواہد ملے ہیں جن کے متعلق ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے جبکہ سیاسی مصروفیات کے باعث انہیں کچھ عرصے سے طلب نہیں کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن رہنما نیب کے اس اقدام کو حکومت مخالف تحریک کمزور کرنے کی سازش قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے